پشاور(یواین پی ) سردی آتے ہی مچھلی‘ خشک میوہ جات‘ انڈوں‘ سوپ‘ یخنی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا جبکہ سموسے پکوڑے کھانے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے مچھلی‘ خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافے کیساتھ ہی ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے مونگ پھلی 350 روپے سے 400 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے اسی طرح پستہ‘ بازار‘ اخروٹ‘ چلغوزے اور دیگر خشک میوہ جات کی قیمتوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگیا ہے۔
سردی کی آمد،مچھلی، خشک میوہ جات، یخنی کی مانگ میں اضافہ ،قیمتیں آسمان چھونے لگیں
Nov 11, 2018