رحیم یار خان(بیورورپورٹ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع رحیم یار خان میں کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت تحصیل لیاقت پور میں محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام50ایکڑ رقبہ پر36ہزار پودے بیک وقت لگانے کا ریکارڈ، تقریب کا اہتمام ضلعی انتظامیہ نے محکمہ جنگلات کے تعاون سے کیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل جبکہ صدارت ایم پی اے چوہدری مسعود احمد نے کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا کہ اس وقت ملک کو سنگین موسمیاتی آلودگی کاسامنا ہے جس کی بڑی وجہ درختوں کا بے دریغ کٹائو اور شجر کاری کی اہمیت ، افادیت اور ضرورت سے چشم پوشی ہے ۔
تحصیل لیاقت پور میں50ایکڑ رقبہ پربیک وقت 36ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ
Nov 11, 2018