مظاہروں، توڑپھوڑ سے پنجاب میں 26کروڑ نقصان ہوا، سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میںآسیہ بی بی کیس فیصلے کے بعد ہونے والی مبینہ توڑ پھوڑ اور مظاہروں کے معاملے پر ازخود نوٹس کیس میں پنجاب حکومت نے توڑ پھوڑ اور نقصانات کے حوالے سے رپورٹ جمع کرادی ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مظاہروں، دھرنوں اور توڑ پھوڑ سے نجی و سرکاری املاک کو 26کروڑ روپے کانقصان پہنچا،توڑ پھوڑکرنے والے افراد کے خلاف ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی مقدمات درج کئے گئے ہیں،مقدمات میں سی سی ٹی وی سے مددلی گئی ہے،ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ ملزموں سے بھی تفتیش کی جارہی ہے، مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پنجاب حکومت نے عبوری رپورٹ سپریم کورٹ انسانی حقوق سیل میں جمع کرائی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...