ٹیکس مسئلہ، حکومتی یقین دہانی پر پی سی جی اے کا کپاس کی خریداری شروع کرنیکااعلان

ملتان( خبر نگار خصوصی) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے ٹیکس کا مسئلہ حل کروانے کی یقین دہانی پر کپاس کی خریداری شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔چیئرمین میاں محمود احمد کے مطابق وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور وزیر مملکت برائے ریونیو میاں حماد اظہر نے ان کے ٹیکس کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے اور ہمارا مسئلہ حکومتی سطح پر بھرپور انداز میں پیش کرنے کا کہا ہے جس پر کپاس کی خریداری دوبارہ شروع کی جارہی ہے تمام جنرز کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے کہ وہ فیکٹریاں چالو کرکے فوری طور پر پھُٹی کی خریداری شروع کریں۔

ای پیپر دی نیشن