ملتان( نیوز رپورٹر) ادکارہ نیناں چوہدری کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مانیٹرنگ اہلکار نے دوسرے شو میں پرفارم کرنے سے روک دیا۔ سٹارلٹ تھیٹر کے زیر نمائش ڈرامہ’’چالاک حسینہ ڈاکو عاشق‘‘ کے پہلے شو میں اداکارہ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جس پر ہدایت کار نے فوری طور پر لائٹ آف کروادی اور دوسرے میں پرفارم نہ کروانے کا فیصلہ کرلیا۔