ملتان(سپورٹس رپورٹر) گلگشت فٹبال کلب ملتان کا ہنگامی اجلاس صدر آصف لاہوری کی صدارت میں ہوا۔جس میں حکومت حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ ڈویڑنل سپورٹس کیملیکس کے فٹبال گراؤنڈ میں ہاکی آسٹرو ٹرف نہ بچھائی جائے اور انہیں کوئی متبادل جگہ فراہم کی جائے کیونکہ فٹبال گراؤنڈ میں فٹبال کے ایونٹ متواتر کرائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس گراؤنڈ میں قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں ہیں جنہوں نے ملک و قوم کیلئے بے تحاشہ خدمات پیش کی ہیں۔