سرگودھا+ پیرمحل (نامہ نگاران) مختلف مقامات پر 2کمسن لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سرگودھا کی 11سالہ رمضان بی بی گھر میں اکیلی تھی اسکے چچا جمعہ نے کئی گھنٹے تک ڈیرہ پر لے جاکر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بچی کی حالت خراب ہونے پر گھر کے قریب پھینک کر فرار ہوگیا‘ تھانہ صدر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پیر محل کے نواحی گائوں 734 گ ب کے محنت کش حبیب کی بیٹی بھرواں بی بی کھیتوں میں سے کھانا لے کر جارہی تھی جہاں پہلے سے فصل کماد میں گھات لگائے اوباش شاہد نے اسے جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ صدر پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم کے خلاف بجرم 376 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔