علامہ اقبالؒ انیسویں صدی کے عظیم فلاسفر ، شاعر اور دانشور تھے:شاہد صدیق

Nov 11, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے بانی رکن مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کے افکار پاکستانی قوم کے لیے مشعل راہ ہیں ۔ علامہ اقبالؒ انیسویں صدی کے عظیم فلاسفر ، شاعر اور دانشور تھے ۔ انکی شاعری نے برصغیر کے مسلمانوں میں وہ رو ح پھونکی جسکی بدولت وہ ایک آزاد ریاست لینے میں کامیاب ہوئے ۔ انکا کہنا تھا کہ کہ اقبالؒ کی شاعری ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور اندھیروں میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں ، علامہ اقبالؒ ایک ایسے فلسفی شاعر تھے جنہوں نے اپنی شاعری کے زریعے برصغیر کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا ۔

مزیدخبریں