کاہنہ( نامہ نگار) کاہنہ میںگندگی کے ڈھیر ،سیاسی وابستگی رکھنے والے افسران تعینات خاکروبوں سے ماہانہ وصول کرنے کا بھی انکشاف، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران نے سینئر وزیر بلدیات کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے سینئر وزیر نے جو 48گھنٹے کی مہلت دی تھی اس کو گزرے کئی دن ہو گئے مگر جنرل ہسپتال ایوب روڈ اور کاہنہ اور اس کے گرد و نواح میں گندگی کے ڈھیر اسی طرح موجود ہیں جس کی وجہ سے کاہنہ اور اس کے گرد و نواح میں گندگی کے ڈھیر، بیماریاں پھیلنے کا شدید خطرہ ،اربوں روپے کے فنڈ لینے والا ادارہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی لوگوں کو صاف ماحول مہیا کرنے میں بلکل ناکام ہے کاہنہ اور اس کے گرد و نواح میں اس وقت دو کمپنیاں کام کر رہی ہیں‘ دونوں کمپنیوں کے افسران نے اپنے من پسند افرادڈیوٹی پر لگائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وہ کام پر آنے کی بجاے صرف اپنی حاضری لگوانے آتے ہیں اور ماہانہ دو سے تین ہزار روپے اپنی تنخواہ میں سے افسران کو دے دیتے ہیں ۔ نااہل اور سفارشی طور پر تعینات دارغوں کی وجہ سے شہر میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوے ہیں ڈیلی ویجز پر بھرتی کیے گئے خاکروبوں کو غیر قانونی طور پر داروغے کی سیٹوں پر تعینات کیا گیا ہے اور اپنے من پسند افراد کو اپنی چائے پانی کیلئے رکھا ہوا ہے۔