جمبر (نامہ نگار) جمبر کلاںسے دس روزقبل اغواء ہونے والے نوجوان کوحبس بے جا میںرکھنے والے نامعلوم اغواکاروں نے ساڑھے سات لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کردیا۔نامعلوم اغوا کاروں کا اپنا نام بتانے سے گریز بلکہ یہی دھمکی دیتے ہیں کہ تاوان کا بندو بست کرو ورنہ ہم اپ کے آدمی کو مارکر اس کی لاش غائب کردیں گے ۔ہم غریب لوگ ہیں بڑی مشکل سے گزارا کرتے ہیں ہم اتنی رقم کہاں سے ادا کریں گے ۔مغوی نوجوان کے چچا محمد یونس نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،ڈی آئی جی شیخو پورہ رینج اور ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا میرے بیٹے کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے ۔
دس روزقبل اغواء ہونیوالے نوجوان کی بازیابی کیلئے ملزموں کا تاوان کا مطالبہ
Nov 11, 2018