حکومت سے دو ماہ میں کارکردگی کا مطالبہ کرنیوالے ستر سالوں کی کرپشن کا حساب دیں:علی آفتاب

Nov 11, 2018

نارنگ منڈی (نامہ نگار)تحریک انصاف کے ضلعی رہنما اور مقامی میونسپل کمیٹی کے چئیر مین چوہدری علی آفتاب پنوں نے کہا ہے کہ حکومت سے دو ماہ میں کارکردگی کا مطالبہ کرنے والے پچھلے ستر سالوں کی کرپشن کا حساب دیں انہوں نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کرپشن کے خلاف جدوجہد منطقی انجام تک پہنچائے گی حکومتی پالیسیوں پر عمل درآمد کے لیے حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیں مفاد پرست جماعتوں کی طرز سیاست کا وقت ختم ہوچکا ہے احتساب ہی واحد راستہ ہے جو پاکستان کو آگے لے کر جائے گا۔

مزیدخبریں