اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی دیامر ،غذر اور ہنزہ کیمپسزکے قیام کے لیے این او سی جاری کردیاہے۔کمیشن کے ایکریڈیٹیشن اینڈ اٹیسٹیشن ڈویژن کی 8رکنی انسپکشن ٹیم نے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں تینوں کیمپسز کا باقاعدہ دورہ کیاتھااور کیمپسز کے فیکلٹی سمیت دیگر ضروری لوازمات کا جائز ہ لیاگیا۔تینوں کیمپسز کا باقاعدہ دورہ کرنے کے بعد اپنی حتمی رپورٹ کمیشن کے حکام کو پیش کیا۔جہاں سے منظوری کے بعد کمیشن نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے ۔وہنزہ کیمپس کے لیے گزشتہ سال ایک سال کے لیے این او سی جاری کیا ہواتھا۔جس میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے ۔کمیشن نے یونیورسٹی کو ہدایت کی ہے کہ فی الفور کیمپس کی عمارت کی تعمیر کے لیے اراضی کا انتظام کیاجائے ۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی دیامر ،غذر اور ہنزہ کیمپسزکے قیام کے لیے این او سی جاری کردیا
Nov 11, 2018