سرائیکی صوبہ اٹل حقیقت ہے،وفاق پاکستان مضبوط ہو گا ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(خبر نگار)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کہا ہے کہ سرائیکی صوبہ ایک اٹل حقیقت ہے ۔جس کے قیام سے وفاق پاکستان مضبوط ہو گا ۔اور اس کی تکمیل معاونت کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان تحریک انصاف سے تعاون کرنا چاہیے ۔انہوں نے یہ بات جدید سرائیکی تحریک کے بانی ڈاکٹر غضنفر مہدی چیرمین ورلڈ سرائیکی کانگریس کے پی ایچ ڈی مقا لے ـ"سرائیکی مر ثیہ ''کی تعارفی تقریب کے سلسلے میں مجلس اتحاد بین المسلمین کے صدر الحاج ملک شفقت حسنین بھٹہ کی طرف سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے ۔مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان جنوبی پنجاب کے عوام کو حقوق دلانے کیلئے علیحدہ صوبے کا وعدہ کر چکے ہیں اور اس امر کیلئے انہوں نے اس اہم مطالبے کو اپنی جماعت کے منشور کا حصہ بنا یا ہے۔

ای پیپر دی نیشن