لاہور(پ ر) یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز نے پاکستان کا دورہ کرنے والی نیپال کی قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ دوستانہ میچ ایک ایک گول سے برابر کیا ۔ نیپال کی ٹیم جو فرسٹ افضل منا اولمپئن میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے آج کل پاکستان کے دورہ پر ہے، نے یونیک گروپ کے ساتھ دوستانہ میچ کھیلا جس میں دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار کھیل پیش کیا گیا ۔ ۔ نیپال کے ساتھ یونیک گروپ کے طلبہ کی ٹیم کا میچ برابر ہونے پر ڈائریکٹر ایڈمن یونیک گروپ پروفیسر جہانزیب انور ملک کی جانب سے ٹیم کو مبارکباد پیش کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ یونیک گروپ کے لئے یہ امر باعث افتخار ہے کہ یونیک گروپ کے سکول لیول کے طلبہ نے نیپال کی قومی ٹیم کے ساتھ میچ کو ایک ایک گول سے برابر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یونیک گروپ میں طلبہ کو کھیل کی جدید سہولیات مہیا کی جاتی ہیںاور یہی وجہ ہے کہ یونیک کے طلبہ ہر جگہ اپنا لوہا منوا چکے ہیں۔