انٹر یونیورسٹی اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا آغاز 24 ٹیمیں شریک


لاہور (سٹاف رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹر یونیورسٹی اتھلیٹکس چیمپئن شپ کاآغاز ہو گیا ہے جس کی میزبانی کے فرائض پنجاب یونیورسٹی سرانجام دے رہی ہے۔ ملک بھر سے24 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ افتتاحی تقریب کا انعقادپنجاب سٹیڈیم میں ہوا ‘ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر ، چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال ،وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر فرخندہ منظور، قائمقام ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب یونیورسٹی مسز طاہرہ سلیم ، ڈپٹی ڈائریکٹر زسپورٹس زبیربٹ ، آفیشلز، منیجرز اورمردو خواتین کھلاڑیوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ کھیلوں کے پہلے ہائی جمپ ، آٹھ سو میٹر ریس، چار سو میٹر ریس، ہرڈل ریس (ویمن)، شاٹ پٹ اورہائی جمپ سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوئے جس میں کھلاڑیوں نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر نے کہا کہ بہترین تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک با دپیش کرتے ہوئے اتھلیٹس سے کہا کہ آ پ ہارے یا جیتیں لیکن آپ سب ہمارے لئے ونر ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل انسان کو مثبت سرگرمی و توانائی فراہم کرنا کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں۔ وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر فرخندہ نے کھلاڑیوں کے نظم و ضبط اور سپورٹس مین سپرٹ کے جذبے کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...