گلوکاراے نیرکی دوسری برسی آج منائی جائے گی

لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستان کے مایہ ناز پلے بیک سنگر اے نیرکی دوسری برسی آج منائی جائے گی۔اے نیر نے فلمی کیرئیر کاآغاز 1974 میں فلم ’’بہشت‘‘کے گیت جی رہے ہیںہم تنہاسے کیا۔انہیںناہیداخترکے ساتھ ڈیوٹ سانگ پیارتواک دن ہوناتھاہوگیانے شہرت کی بلندیوںتک پہنچادیا۔انہوںنے اپنے کیرئیرمیںبے شمارنغمات گائے اورفلمی صنعت کی ضرورت بنے گئے تھے۔انکے گائے ہوئے نغمات آج بھی زبان زدعام ہیں۔اے نیرکی زندگی کے آخری ایام نہایت کسمپرسی میںگزرے ۔وہ 11نو مبر2016ء کو دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔ان کے مشہورگیتوں میں ’’یادرکھنے کوکچھ نہ رہا،اک بات کہوںدلدارہ،جنگل میںمنگل تیرے ہی دم سے ،یونہی دن کٹ جائیںگے‘‘اورمتعدددیگرشامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...