صنعاء (این این آئی)یمن کی سرکاری فوج نے ایران نوازحوثی شدت پسندوں کے گڑھ صعدہ میں تازہ کارروائی کے دوران سیکڑوں جنگجوئوں کو محاصرے میں لے لیا،سرکاری فوج نے مران گھاٹیم اور رازح میں شدیٰ اور کئی دوسرے اہم تزویراتی مقامات پر باغیوں کے قبضے سے اہم مقامات واپس لے لیے ہیں۔ ادھر جنوبی ڈائریکٹوریٹ میں الحقب کے مقام پر سرکاری فوج نے 47 حوثی باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے صعدہ گورنری کے مغربی علاقے مران اور دیگر مقامات پر متمرکز جنگجوئوں کو محاصرے میں لے کر ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ۔ادھر جنوبی ڈائریکٹوریٹ میں الحقب کے مقام پر سرکاری فوج نے 47 حوثی باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔یمن ی عسکری ذرائع کے مطابق سرکاری فوج نے مران گھاٹیم اور رازح میں شدیٰ اور کئی دوسرے اہم تزویراتی مقامات پر باغیوں کے قبضے سے اہم مقامات واپس لے لئے ہیں۔
یمن: حوثیوں کے گڑھ صعدہ میں شدید لڑائی‘ 47 باغی ہلاک
Nov 11, 2018