بارہ ربیع الاول سرکاری کانفرنس: امام کعبہ اور مفتی اعظم جامع الاظہر شریک ہونگے، ملک کو مدینہ کی ریاست بنانے کیلیے پہلا قدم ہوگا، فواد چوہدری

Nov 11, 2018 | 18:30

ویب ڈیسک

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ بارہ ربیع الاول کو جش عید میلاد النبی کے موقع پر سرکاری طور پر کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا،امام کعبہ اور مفتی اعظم جامع الاظہر سمیت اہم مسلم شخصیات شریک ہونگی ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جشن عید میلادالنبی کے سلسلے میں ملک کے بڑے شہروں میں تقریبات منعقد ہوں گی اور 12 ربیع الاول کانفرنس کا افتتاح خود وزیراعظم عمران خان کریں گے، امام کعبہ، مفتی اعظم جامعہ اظہرسمیت مسلم دنیا کی اعلی مذہبی شخصیات شریک ہوں گی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جشن میلاد ملک کو مدینہ کی ریاست بنانے کیلیے پہلا قدم ہوگا، اقلیتوں کو تحفظ فراہم کئے بغیر مدینہ کی ریاست تشکیل نہیں پا سکتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مایوسی کی جانب نہیں جارہے بلکہ بہتری کی جانب جارہا ہے۔

مزیدخبریں