بھارت میں آندھرا پردیش کے مشرقی گوداوری ضلع میں محض 2 روپے کی خاطر ایک بے گناہ کو مبینہ طور پر تشدد کر کے قتل کر دیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ 9 نومبر کو گاﺅں سپاکالا میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 24 سالہ سوورناراجو جو کہ کنسٹرکشن ورکر ہے، سائیکل کے ٹائرز میں ہوا بھروانے کیلئے سائیکل کی دکان میں گیا لیکن اس کے پاس پیسے نہیں تھے جس پر دونوں میں جھگڑا ہو گیا، اسی دوران دکاندار کے ایک دوست نے سریا اٹھا کر راجو کے سر پر مار دیا جس سے وہ لہولہان ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے راجو کو زخمی حالت میں فوری طور پر سرکاری جنرل ہسپتال پہنچایا لیکن وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے سائیکل دکان کے مالک اور اس کے دوست کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ مرکزی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
بھارت: آندھراپردیش میں 2 روپے کی خاطر مبینہ طور پر1 شخص قتل
Nov 11, 2019 | 14:15