چین کے صدر شی جن پھنگ نے چینی فورم برائے عالمی قانونی تعاون کے نام مبارکباد کا پیغام ارسال کیا ہے جو گزشتہ روز جنوبی چینی صوبے گوانگ ڈانگ کے شہر گوانگ زو میں منعقد ہوا ،انہوں نے اپنے تہنیتی مکتوب میں کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی مشترکہ تعمیر کیلئے قانونی ضمانتوں کی ضرورت ہے ، چین دیگر ممالک کے ساتھ مل کرایک صاف ستھرا قانونی ماحول، منصفانہ عالمگیر اقتصادی نظام اور تجارتی قوانین بنانے کیلئے کام کرنے کو تیار ہے ،پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک مناسب ، شفاف اور مختلف ممالک کے لوگوں کے بہتر فائدے میںبیلٹ اینڈ روڈ کی اعلیٰ معیاری ترقی کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے ،انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ شریک ممالک آپس میں اتفاق رائے کو فروغ دیں گے اور ترقی کیلئے سہولتیں پیدا کریں گے اور متعلقہ قانونی نظام کو بہتر بنائیں گے کیونکہ قانون کی حکمرانی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں بہتر کردار ادا کر سکتی ہے ،چینی قانونی سوسائٹی کے تعاون سے فورم میں چین اور40 بیلٹ اینڈ روڈ ممالک اور4 بین الاقوامی تنظیموں کے 400کے قریب نمائندوں نے شرکت کی۔
صدر شی کا چینی فورم برائے عالمی قانونی تعاون کے نام تہنیتی پیغام
Nov 11, 2019 | 16:42