آج گلگت اور دیامر میں پولیو کے قطرے پلانے کی چار روزہ خصوصی مہم شروع ہوگئی۔ گلگت اور دیامر کے ضلعی صحت افسران نے پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کےلئے پانچ سال کے ایک لاکھ ستر ہزار بچوں کا ہدف مقرر کی ہے۔ اس مہم میں چار سو چھبیس موبائل ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ مہم کی نگرانی کےلئے دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر دفاتر کے علاوہ گلگت اور دیامر میں پولیو کے قطرے پلانے کے پروگرام کے آفس میں کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔
گلگت اوردیامر میں پولیو کے قطرے پلانے کی چارروزہ خصوصی مہم شروع
Nov 11, 2019 | 20:48