حکومت منتخب نمائندوں ‘جمہوریت پر دہشتگردی کا لیبل لگا رہی ہے:پرویز ملک 

Nov 11, 2020

لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت منتخب نمائندوں اور جمہوریے کے چہرے پر دہشتگردی کا لیبل لگا رہی ہے،اس ظلم کاجلد خاتمہ ہونے والا ہے ،حکومت جو مرضی کر لے 13دسمبر کو تاریخی جلسہ ہو گا،شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی تو جان بوجھ کے عمران خان کے حکم پہ ان کی صحت خراب کی جا رہی ہے۔عمران صاحب شہباز شریف حمزہ شہباز اور خواجہ عمران نذیر کو گرفتار کر کے عوام کو آٹا اور روٹی نہیں ملتی۔

مزیدخبریں