2 کروڑ 81 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف، مہم کامیاب بنائیں گے: پنجاب حکومت 

لاہور/ گوجرانوالہ (سپیشل رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) کوویڈ 19کے خطرہ کے باعث انسداد پولیو مہم میں ممکنہ تعطل کے پیش نظر پنجاب حکومت نے  مہم کو بھرپور انداز میں کامیاب بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے دو کروڑ81ہزار بچوں کو پولیو ویکسئن کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ صوبے میں پولیو کے خاتمے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت چیف سیکرٹری آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری پرائمری صحت، کمشنر، ڈپٹی کمشنرز لاہور اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ صوبے میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث انسداد پولیو مہم کو باقاعدگی سے جاری رکھنا شاید ممکن نہ ہو۔ مقررہ ہدف ایک کروڑ 92 لاکھ کی بجائے ایک کروڑ 99لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے گئے۔ صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے انسداد پولیو کو قومی کاز قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن