اسلام آباد(نوائے وقت نیوز)ہواوے آئی سی ٹی عالمی مقابلہ 2020 کافائنل 14 نومبر کوہو گا ، " کنکشن گلوری مستقبل" تھیم کے تحت اس سال کا مقابلہ آن لائن منعقد کیا جارہا ہے۔ اس سالانہ ایو نٹ میں 39ممالک اور خطوں کی کل 110ٹیمیں، 330طلباحصہ لیں گے۔ا ختتامی اور ایوارڈ کی تقر یب ہواوے کے مرکزی دفتر میں14 نومبر کو ہو گی۔ پریکٹس مقابلے کے دو حصے ہو ں گے ۔طلبا آئی لر ننگ کے ذریعے تھیوری کا امتحان آن لائن مکمل کر یں گے۔لیب کا امتحان دینے کیلئے ہواوے ای لیب نیٹ ورک ٹریک اور کلاڈ ٹریک کا استعمال کریں گے۔پانچویں ہواوے آئی سی ٹی مقابلے نے 82 سے زائد ممالک اور خطوں کے 2000 سے زائد کالجوں اور یونیورسٹیوں کے تقریبا ڈیڑھ لاکھ طلبا کواس طرف راغب کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا۔اس سال ہواوے آئی سی ٹی مقابلے کے پانچویں تکرار کا نشان ہے جس میں پریکٹس اور انوویشن مقابلہ جات شامل ہو ں گے۔ ہواوے کے ٹیلنٹ ایکو سسٹم ڈو یلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر مسٹر سن گینگ نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ2030تک ہم ایک بہتر ین اور ذہانت سے بھری دنیا میں رہیں گے۔ نئی ٹیکنا لوجیز کو نئی صلاحیتوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ڈائریکٹر انٹرنیشنل سینٹر برائے ہائر ایجوکیشن انوویشن لی منگ نے اپنے ایک ویڈ یو پیغام میں کہا ہے کہ ہواوے کے عالمی آئی سی ٹی ٹیلنٹ ماحولیاتی نظام کو مکمل طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ یہ نہ صرف دنیا بھر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا کو راغب کرتا ہے بلکہ آئی سی ٹی کی عمدہ صلاحیتوں کو بھی فروغ دیتا ہے، امیدہے کہ ہواوے ڈیجیٹل ٹیلنٹ کے فروغ اور عالمی ڈیجیٹل تبدیلی میں مدد فراہم کرنے کیلئے بڑی شراکت داری جاری رکھے گا۔اس سال ہواوے کئی آن لائن ایونٹس کا انعقاد کرے گا۔ عالمی سربراہی اجلاس میں صنعت تنظیموں کے رہنما ، سرکاری عہدیداران اور یونیورسٹی کے صدورکووڈ19کے پھیلا کے بعد تعلیم کے تسلسل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ڈیٹاکوم سرٹیفیکیشن عالمی لانچ کانفرنس میں ہواوے عالمی سطح پر آئندہ ڈیٹاکام کی صلاحیتوں کے معیار کو جاری کرے گا۔ تدریسی سیمینار میں پروفیسر آئی سی ٹی کی صلاحیتوں سے متعلق کاشت کے بارے میں اپنے تازہ ترین طریقہ کار اور آرا بتائیں گے۔
ہواوے آئی سی ٹی عالمی مقابلہ 2020 کافائنل 14 نومبر کوہوگا
Nov 11, 2020