حضرو(نمائندہ نوائے وقت) کلین اینڈ گرین پروگرا م کے تحت شہرکی خوبصورتی کیلئے انتظامیہ کی طرف سے سڑکوں پر بنی فٹ پاتھوں پر قیمتی پودے لگائے گئے تھے جو کئی ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود اس کی افزائش نہ ہو سکی جس کی بڑی وجہ انہیں سیراب نہ کرنا ہے پانی نہ ملنے کی وجہ سے کئی پودے مرجا گئے جس کی وجہ سے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت شہر کی خوبصورتی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات ہوا میں اڑا دیئے گئے شہر کی تمام سڑکوں پر حالیہ دنوں میں گرد وغبار نے بھی ڈیرے لگائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے عوام مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں مقامی انتظامیہ کی نا اہلی پر شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا کہ وہ شہر کی خوبصورتی کیلئے لگائے پودوں کی دیکھ بال نہ کرنے کے حوالے سے تحصیل انتظامیہ سے پوچھ گچھ کریںاور ان پودوں کی حفاظت یقینی بنانے کے احکامات جاری کریں تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو ۔