وہاڑی(نامہ نگار) وہاڑی شہر بھر کے بازاروں میں ناجائزتجاوزات کی بھرمارسے شہری پریشان ہیں بازاروں میں پیدل چلنابھی محال ہوگیاہے کسی بھی ناگہانی صورت حال میں کسی بھی ایمرجنسی سروس کی گاڑی کسی بازار میں داخل نہیں ہوسکتی ہے پنجاب حکومت کی واضح ہدایت کے باوجودمیونسپل کمیٹی کاانکروچمنٹ عملہ خواب خرگوش کے مزے لے رہاہے۔ شہری حلقوں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔اس تمام ترصورتحال پروزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار،چیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری بلدیات، کمشنرملتان اور ڈپٹی کمشنرکیپٹن ریٹائرڈوقاص رشیدسے نوٹس لینے،بازاروں میں ناجائزتجاوزات کے خاتمہ سمیت ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرنے کامطالبہ کیاہے۔
بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار،پیدل گزرنابھی محال ہو گیا
Nov 11, 2020