ایم ایس ایف(ن) کا ہر کارکن  اقبال کا شاہین ہے‘ یاسر عدیل شیخ

کراچی (نیوزرپورٹر) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے علامہ محمد اقبال کے 143  ویں یوم پیدائش کے موقعہ پر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) سندھ کے کارکنوں اور رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہمیں فخر ہے کہ ایم ایس ایف(ن) کا ہر کارکن اقبال کا شاہین بن چکا ہے شاہینوں کی دن رات جدوجہد بتا رہی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) گلگت بلتستان کے انتخابات جیت چکی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے وزیر اعلی کی حلف برداری کی تقریتب کے انعقاد کے لئے قاند نواز شریف کے سپاہی تیاریاں شروع کردیں۔ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے جنرل سیکریٹری عاقب خان تنولی، سیکریٹری اطلاعات عامر شیخ ضلع کورنگی کے صدر سید ابراہیم شاہ، ملک عظیم کے ہمراہ ایم ایس ایف (ن) پی ایس 92  کے ذمہ داران محمد عمر اور محمد فہد کی طرف سے اقبال ڈے پر منعقدہ پروگرام کے شرکا  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ایم ایس ایف(ن) کے شیر اب اگلے مرحلے کی تیاریاں شروع کردیں جس کی تکمیل محترمہ مریم نواز شریف کو وزیر اعظم پاکستان بنانے پر ہوگی۔ پاکستان کے عوام کی آنکھیں کھل چکی ہیں قوم اور ادارے اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت ہی   چاروں اطراف سے خطرات میں گھرے پاکستان کے عوام کو منجدھار سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ کسی کو شک و شبہ ہوتو محترمہ مریم نواز شریف کے گلگت بلتستان کے جلسوں کی وڈیوز  دیکھ کر اطمینان کر  لے کہ محترمہ مریم نواز شریف نے گلگت بلتستان کا انتخابی معرکہ بہت ذہانت اور کامیابی کے ساتھ سر کر لیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) گلگت بلتستان کے انتخابات جیت چکی ہے رسمی کاروائیوں کے بعد قائد نواز شریف کا جانثار وزیر اعلی حلف اٹھائے گا۔

ای پیپر دی نیشن