علامہ اقبال بلاشبہ بیسویں صدی کے مقبول ترین اردو فارسی کے شاعر ہیں ، عروبہ عدنان

Nov 11, 2020

کراچی (نیوز رپورٹر) تحریک محبانِ اردو پاکستان کے تحت یوم اقبال کے موقع پرادبی اجلاس کراچی پریس کلب میں ہوا جس کا موضوع "علامہ اقبال کی اردو زبان کے لیے خدمات " رکھا گیا،  معروف ادبی شخصیات  اور محبانِ اردو اور میڈیا پریس نامے اجلاس میں شرکت کی اور شاعرِ مشرق کی اردو کے لیے ادبی خدمات، اردو کی نفاذ اور اہمیت پر تقاریر کی۔ اس موقع پر مفکر پاکستان علامہ اقبال رحمت اللہ علیہ کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹاگیا  مہمانوں میں شاہانہ جمال، معروف شاعرہ اور قلمکارہ، حور بانو، معروف قلمکارہ نورین خان جرنلسٹ اور پاک آرمی سپوٹر ‘ میاں طارق جاوید‘ سینئر جرنلسٹ نسیم شاہ، شاہد جتوئی، انیل احمد، محسن رضوری ڈرامہ رائٹر  ڈائریکٹر اور پروڈیوسر  ڈاکٹر ثروت عسکری خاص طور پر شریک ہوئے۔مہمان خصوصی تحریک محبانِ اردو پاکستان کی چیئرپرسن عروبہ عدنان نے تقریر کی جس میں انہوں نے حکیم الامت علامہ اقبال کی شخصت پہ روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ  بلاشبہ شاعرِ مشرق علامہ اقبال بیسویں صدی کے مقبول ترین اردو اور فارسی شاعر تھے۔ انہیں دورِ جدید کا "صوفی" شاعر کہا جاتا ہے۔ ایسا اس لیے ہے کہ ان کی شاعری میں بنیادی رجحان تصوف اور فکرِ امت رسولؐ تھا۔اسی لیے علامہ اقبال کو حکیم الامت بھی کہا جاتا ہے۔’’کی محمدؐ سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں ‘یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں‘‘ ، سبق پڑھ پھر صداقت کا عدالت کا شجاعت کا ‘لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا ‘بلاشبہ کسی زبان کے مقام کا تعین اس زبان سے تخلیق پانے والے ادب سے ہوتا ہے یعنی جس زبان میں جتنا زیادہ اعلی و معیاری ادب موجود ہو گا اور مزید تخلیق پا رہا ہو گا وہ زبان اتنی ہی ترقی یافتہ اور عظیم تصور کی جائے گی۔اردو زبان اس اعتبار سے بہت خوش قسمت زبان ہے کہ اگرچہ یہ ماہ و سال کے اعتبار سے اپنے ساتھ کی دیگر زبانوں کی نسبت کم عمر ہے لیکن اس کم عمری کے باوجود اس زبان میں بے نظیر ادب تخلیق کیا گیا ہے۔اور جن لوگوں نے اردو کو بامِ عروج پہ پہنچا کر عالمگیر زبان بنا دیا ہے ان میں بے مثال ادیب ،شعراء  اور صوفیاء  اکرام شامل ہیں۔انہیں میں سرِفہرست شاعرِ مشرق علامہ اقبال نظر آتے ہیں۔ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ اللہ نے ہمیں ایک رابطہ زبان دی ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔ عروبہ عدنان نے کہا کہ وہ آج کے یادگار دن یومِ اقبال کے موقع پہ میں تحریکِ محبانِ اردو پاکستان کے قیام کا اعلان کر رہی ہیں اور یہ تحریک پروفیسر سلیم ہاشمی رہنما پاکستان قومی زبان تحریک اور جمیل بھٹی راہنما پاکستان قومی زبان تحریک کی سرپرستی میں ہوتے ہوئے نفاذِ اردو کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔ انہوں نے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا  چیئرمین عام عوام تحریک محمد افضل رانااپنی مصروفیت کی وجہ سے وہ پروگرام میں نہیں آسکے لیکن انہوں نے ٹیلیفون کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔آخر میں تقریب کی میزبانی کرتے ہوئے صدرِ کراچی تحریکِ محبانِ اردو پاکستان کرن آفتاب نے پرتکلف چائے پارٹی کا اہتمام کیا۔

مزیدخبریں