ڈی آئی خان شادی سے واپسی پر چنگ چی رکشہ نہر میں گرگیا بچوں سمیت جاں بحق

لاہور (نیٹ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں چنگ چی رکشہ  نہر میں گر گیا جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سی آر بی سی نہر سے سولہ نعشیں نکالی گئیں۔ مرنے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ گزشتہ روز چار خواتین کی نعشیں نکالی گئی تھیں اور تین افراد کو زندہ نکالا گیا تھا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شادی کی تقریب سے واپس آتے ہوئے جھنگی کے مقام پر لوڈر رکشہ بے قابو ہوکر سی آر بی سی نہر میں جا گرا تھا۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سی آر بی سی کینال میں چنگ چی رکشہ گرنے کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انکا کہنا تھا دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...