راولپنڈی(جنرل رپورٹر)گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانا وہاں کے عوام کے ساتھ بھونڈامذاق اور لالی پاپ ہے ،آزادکشمیر و گلگت بلتستان کے قومی وسائل وہاں کی مقامی آبادی پر خرچ کیے جائیں ۔ان خیالات کا اظہار آزادکشمیر کی مختلف قوم پرست ترقی پسند جماعتوں کے رہنمائوں نثار شاہ ایڈووکیٹ ،اسد حسین ایڈووکیٹ ،ظفر رزاق ، ساجد کاشر ایڈووکیٹ ، ماجد رفیق ،فہد رزین ایڈووکیٹ ،اظہر مجید ،اسفند ادریس ،کامران نصیر ،حسن فاروق ، حمزہ عابد ،حیدر علی ، راجہ عادل ،عاطف اسحاق ،عبدالسلام منگوال ، سعود بن زکریا نے مشتر کہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، قوم پرست جماعتوں کے رہنمائوں نے اسیران کوہالہ کی ضمانتیں نہ کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہم اس ضمن میں ریاست گیر عوامی بیداری مہم کا آغاز کرینگے جس میں عوام کو بتایا جائے گا کہ ان کی گرفتاریوں کا مقصد کیا ہے،گلگت بلتستان کی عوام کاجمہوری حق ہے کہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں،حکومت پاکستان اگر واقعی وہاں کی عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے تو گلگت بلتستان کی عوام اور حکومت کے ساتھ سی پیک سے متعلق نیا عمرانی معاہدہ کرے ۔
گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانا بھونڈامذاق ہے ، مشتر کہ پریس کانفرنس
Nov 11, 2020