کرونا مزید 23ہلاکتیں 1637نئے کیس پشاور میں ایک اور ڈاکٹر جاں بحق ملتان 5علاقعں می لاک ڈاوٗن

اسلام آ باد (آئی این پی ) کرونا  وائرس سے مزید  23 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار ہوگئی،پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 476 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 637 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 7 ہزار 329، سندھ میں ایک لاکھ 50 ہزار 834، خیبر پی کے میں 40 ہزار 843، بلوچستان میں 16 ہزار 152، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 378، اسلام آباد میں 22 ہزار 110 جبکہ آزاد کشمیر میں 4 ہزار 830 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 47 لاکھ 41 ہزار 507 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 904 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 19 ہزار 431 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 52 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کروناسے ایک دن میں 23 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 420، سندھ میں 2 ہزار 687، خیبر  پی کے میں ایک ہزار 290، اسلام آباد میں 244، بلوچستان میں 154، گلگت بلتستان میں 93 اور ا?زاد کشمیر میں 112 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔دنیا بھر میں کرونا کی دوسری لہر کے پیش نظر ریکارڈ تعداد میں نئے کیسز سامنے آنے آرہے ہیں جس سے عالمی سطح پر کرونا  وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 5 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد بھی 12 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔عالمی سطح پر کرونا کیسز کے نئے اعدادوشمار جوہن ہوپکن یونیورسٹی کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔ماہرین کا خیال ہے کہ کئی ممالک میں ناقص ٹیسٹنگ کے باعث مصدقہ مریضوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ وائرس کی دوسری لہر دنیا بھر میں تمام مصدقہ کیسز کا ایک چوتھائی ہے۔دنیا بھر میں کرونا کیسز کی تعداد 5 کروڑ تک پہنچ چکی ہے جس میں یورپ ایک کروڑ 20 لاکھ کیسز اور 3 لاکھ سے زائد اموات کے ساتھ عالمی مرکز قرار دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ صرف امریکا میں ہی لگاتار 3 دن تک یومیہ ایک لاکھ 25ہزار مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جہاں کیسز کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوچکی ہے جبکہ شمالی اور جنوبی ڈکوٹا کی ریاستیں فی کس شرح اموات کے باعث سب سے آگے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس میں  کرونا  سے مزید 271 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 40ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔یورپ میں کرونا وائرس نے برطانیہ کو اپنا گڑھ بنا رکھا ہے جہاں سب سے زیادہ 49ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں جبکہ 20ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ مزید 156ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔اس کے علاوہ بھارت اور برازیل میں بھی  کرونا  نے تباہی مچارکھی ہے جہاں بھارت میں اب تک کیسز کی تعداد 85لاکھ سے زائد ہوگئی ہے اور ہلاکتیں بھی ایک لاکھ 27ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں جس سے بھارت دنیا میں کووڈ سے متاثرہ دوسرا بڑا ملک ہے۔جب کہ برازیل کا نمبر تیسرا ہے جہاں کل کیسز کی تعداد 56لاکھ سے زیادہ ہے اور ہلاکتیں ایک لاکھ 62ہزار سے زائد ہیں۔

ای پیپر دی نیشن