ہاؤسنگ سکیم کیس: نواز شریف کے دیرینہ ساتھی اسلم نوید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ 

Nov 11, 2020

سرگودھا (نامہ نگار) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے سرگودھا میں گرفتار دیرینہ ساتھی مسلم لیگ کے سٹی سینئر نائب صدر ملک اسلم نوید کو ہاؤسنگ سکیم کیس میں عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے کر دیا۔ کیس میں  مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے رضوان گل کو جعلی نامہ اور ہبہ رجسٹری کے ذریعے خاتون کی گیارہ کنال 12 مرلے اراضی اپنے نام کروانے‘ ضلع کونسل بلڈنگ برانچ کے ملازم نثار احمد اور میونسپل کارپوریشن بلڈنگ برانچ کے علی عمران کو بھی حراست میں لے لیا اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارے جا رہے ہیں۔ ایف  آئی آر کے مطابق ملک اسلم نوید نے چھ سات سال قبل خیابان نوید کے نام سے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم بنائی جس کے نقشہ کی منظوری اور رجسٹریشن تاحال نہ ہوئی ہے اور ملزمان پلاٹ فروخت کرتے رہے ہیں جو کرپشن اور غبن ہے۔ 

مزیدخبریں