وزیراعظم نے 1100  ارب کا اعلان کیا‘ 11 روپے نہیں آئے‘ مصطفیٰ کمال

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کراچی کیلئے 11 سو ارب کے پیکج کا اعلان کیا، ابھی تک 11 روپے نہیں آئے۔ عمران خان صاحب کو آج تک یقین نہیں آیا کہ وہ وزیراعظم بن گئے ہیں۔ پی ٹی آئی والے ابھی تک انتخابی مہم والی باتیں کر رہے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے یہاں پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئینی بحران تو وزیراعظم نے خود پیدا کر دیا۔ وزیراعظم کہتے ہیں میں اپوزیشن سے بات ہی نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کراچی سے کشمور تک لوگوں کو کتے کاٹ رہے ہیں، ویکسین نہیں۔ کراچی دنیا کا سب سے گندا ترین شہر ہے۔ کراچی میں دنیا کی سب سے زیادہ بیروزگاری ہے۔ کراچی دنیا کی بدترین ٹرانسپورٹ میں پہلے نمبر پر ہے۔ چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے مزید کہا عوام کا دیگر جماعتوں سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔ 18 اکتوبر کے جلسے میں پورے ملک سے لوگوں کو لایا گیا۔ 11 جماعتوں کے جلسے میں عوامی مفاد کی بات نہیں کی گئی۔ کراچی والوں کے ساتھ مسلسل مذاق ہو رہا ہے۔ یہ ڈرامہ پاکستان کے علاوہ کہیں نہیں ہوسکتا۔ پاک سرزمین پارٹی نے ان لوگوں کو جواب دیا۔

ای پیپر دی نیشن