سکھرمیں بااثرافراد کیخلاف احتجاج 

Nov 11, 2020

سکھر( بیورورپورٹ)سکھر کے علاقے گڈانی پھاٹک کے رہائشی سابق سیپکو اہلکار محمد ابراہیم گڈانی نے علاقے کے بااثر افراد کی جانب سے سرکاری راستہ بند کرکے غیر قانونی تعمیرات کرنے والے عمل کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کے علاقے کے رہائشی بااثر افراد نے گلی کا سرکاری راستہ بند کرکے گیٹ لگوا کرو غیر قانونی تعمیرات کرائی ہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے شکایت کے باوجود متعلقہ محکموں کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے الٹا شکایت پر علاقہ مکینوں کو دھمکیاں دی جارہی ہے متاثرہ شخص نیولی بالا حکام و متعلقہ محکموں کے افسران سے نوٹس لیکر غیر قانونی تعمیرات ختم کراکے علاقہ مکینوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں