کرسچین چرچ لینڈ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام گارڈن کالج چرچ پر قبضہ کرنے کے خلاف مظاہرہ 

Nov 11, 2020

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) کرسچین چرچ لینڈ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام گارڈن کالج چرچ پر قبضہ کرنے کے خلاف تھانہ سٹی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت پاسٹر یوسف بھٹی، شہزاد سہوترا، طارق جوشی،منور جان اور دیگر مسیحی رہنمائوںنے کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان مسیحی رہنمائوںنے کہا کہ چرچ پراپرٹی قانون کے تحت کوئی چرچ پراپرٹی نہ ٹرانسفر کی جا سکتی اور نہ لیز پر دی جا سکتی ہے مگر سیاسی آشیرباد کے تحت قبضے کئے جا رہے ہیں اور انھیں بیدخل کرنے کیلئے ہربے استعمال کئے جا ہر جو ہم نہیں مانتے گارڈن کالج کے ساتھ واقع چرچ پریس بیٹرن کے نام ہے چند افراد چرچ کے جعلی کاغذات اور لیز بنوا کر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ان کے پاس اصل کاغذات نہیں دبائو ڈال کر چرچ کی پرا پرٹی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ایکشن کمیٹی اس کی اجازت نہیں دے سکتی۔

مزیدخبریں