اڈا لاڑ(نمائندہ نوائے وقت )پرانی خاندانی رنجش پانچ افراد نے ایک شخص پر تیزاب کی بھری بوتل انڈیل دی تیزاب سے جھلسنے والے کی ایک آنکھ ضائع تیس فیصد سے زائد جسم جھلس گیا تشویشناک حالت میں نشتر برن یونٹ منتقل۔تفصیلات کیمطابق اڈا لاڑ کے چند گز کے فاصلے بستی اللہ آباد میںبشیر کے گھرملزم سجاد،فیاض،شہباز ودو نامعلوم افراد گھس گئے اور لڑائی وجھگڑنے لگے تو بشیرکے بھائی وزیر ،منیر ودیگر بھی شور سن کرپہنچ گئے انکو آتا دیکھ کر تیزاب کی بھری بوتل بشیرپرانڈیل دی اور دھمکیاں د یتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تیزاب جسم پر گرنے کے باعث اسکی ایک آنکھ ضائع ہوگئی اور تیس فیصد سے زائد جسم بھی جھلس گیا جسے ریسکیو1122نے شدید تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال برن یونٹ منتقل کردیا گیاتاہم تھانہ بستی ملوک پولیس چوکی لاڑ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔