سعودی عرب کے علاقے حائل میں بارش،ژالہ باری سے ہرطرف سفیدی

Nov 11, 2020 | 13:37

ویب ڈیسک

سعودی عرب کے شمالی علاقے حائل میں گذشتہ روز بارش اور ژالہ باری نہ صرف موسم ٹھنڈا کر دیا بلکہ ژالہ باری سے علاقے میں ہرطرف سفید چادر پھیل گئی اور سیاح گھروں سے نکل کر ٹھنڈے اور خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہونے لگے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی شہزادہ سطام یونیورسٹی کے تدریسی عملے کے رکن ڈاکٹر راجس الخضاری نے حائل میں بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں آنے والے موسمی تبدیلی کوایک ویڈیو کے ذریعے محفوظ کیا ہے۔ بارش کے نتیجے میں ندی نالوں میں پانی چل پڑا اور ہرطرف سفید چادر پھیل گئی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز ہونے والی بارش نے جنوبی اور جنوب مغربی حائل کےعلاقوں بالخصوص الغزالہ، صحی ، دلیھان اور الادارہ کے مقامات کا موسم تبدیل کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ صبح ہی حائل میں بارش کا موسم بنا ہوا تھا تاہم سورج طلوع ہونے کے بعد بارش شروع ہوئی اور جو دپہر تک خوب برسی۔ان کا کہنا تھا کہ بارش کے ساتھ ساتھ دلیھان کے اور صحی کے مقامات پر بارش کے ساتھ ساتھ اولے بھی پڑے جس کے نتیجے میں موسم میں ٹھنڈک میں مزید اضافہ ہو گیا۔ لوگ اس قدرتی منظر کو دیکھنے کے لیے دیوانہ وار گھروں سے باہر نکل آئے۔

مزیدخبریں