عمرہ زائرین کے لیے مطاف میں نئی علامتیں

سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتطامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی ہدایت پر عمرہ زائرین کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر مطاف کی لائنیں از سر نو ترتیب دی گئی ہیں۔

نئی لائنیں بھی سماجی فاصلے کے اصول کو مدنظر رکھ کر قائم کی گئی ہیں۔ وزارت حج وعمرہ نے عمرہ کے تیسرے مرحلے مں اندرون وبیرون مملکت سے روزانہ 20 ہزار سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو عمرے کی سہولت فراہم کر رکھی ہے۔زائرین کورونا وائرس سے بچاو کے انتظامات اور ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ طواف، سعی اور نماز ادا کر رہے ہیں۔روزانہ 20 ہزار عمرہ زائرین ، 60 ہزار نمازی اور 19 ہزار 500 افراد مسجد نبوی کی زیارت کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ مسجد الحرام میں نہ صرف یہ کہ طواف کے لیے لائنیں ترتیب دی گئی ہیں۔ مطاف سے صفا و مروہ جانے اور اس سے قبل طواف کی 2 رکعت کی ادائیگی اور پھر مروہ سے سعی مکمل کرکے حرم شریف سے نکلنے تک کی لائینں بنا دی گئیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن