سعودی عرب میں سائبرسکیورٹی اور اہم شعبوں میں افرادی قوت بڑھانے کے لیے خواتین نے دلچسپی لینا شروع کر دی ہے ،جس کے باعث اس شعبے میں خواتین کی شرکت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ذرائع کے مطابق متحرک معاشرے کی تشکیل کے لیے مملکت کے تمام شعبوں میں خواتین کو شامل کرنا اہم سمجھا جاتا ہے۔وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں خواتین کو بااختیار بنانے کے پروگرام کے ذریعہ ہونے والی پیشرفت پر 2020 میں اسے خصوصی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔سعودی عرب تیز رفتار ی سے ڈیجیٹل تبدیلی سے گذر رہا ہے جس سےآ ئندہ چند برسوں میں ڈیجیٹل کے شعبے میں 10 لاکھ سے زیادہ ملازمتیںمیسرہوںگی اور خواتین اس موقع سے فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔یونیورسٹیوں میں 50 فیصد سے زیادہ فارغ التحصیل افراد کی نمائندگی سعودی خواتین کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک بہت بڑا قومی اثاثہ ہیں جو ریاست کی معاشرتی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔