لاہور (کلچرل رپورٹر)آرٹ اینڈ کلچر کے صف ِاول کے دو اداروں ،لاہور آرٹس کونسل الحمراءاور والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءثمن رائے اور ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی آف لاہوراتھارٹی کامران لاشاری نے ایم ا ویو سائن کیا۔چیئر پرسن بورڈآف گورنرزلاہورآرٹس کونسل الحمراءمنیزہ ہاشمی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔تقریب میں دوطرفہ سطح پر زبان وادب ،تہذیب وثقافت ،اپنی رسوم ورواج ،اقدار ،فکر وسوچ کو اجاگر کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ممکنہ شعبوں کی نشاندہی کی گئی جن پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ،اعلی سطحی اجلاس میں ڈائریکٹر الحمراءذوالفقار علی زلفی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن خرم نویل، ڈائریکٹر پی آرتانیہ ودیگر افسران نے شرکت کی۔چیئر پرسن لاہورآرٹس کونسل الحمراءنے اس موقع پر کہا کہ الحمراءنے ایک نیا قدم اٹھایا ہے جس کے مثبت اثرات برآمد ہونگے ۔ڈائریکٹر جنرل والڈسٹی آف لاہوراتھارٹی کامران لاشاری نے اپنے تاثرات میں کہا کہ آرٹ اینڈ کرافٹ، سیاحت کا جزولازم ہے،والڈ سٹی آف لاہوراتھارٹی الحمراءکے آرٹسٹوں کو اپنا پلیٹ فارم مہیا کرئے گی۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءثمن رائے نے تقریب کے اختتام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باہمی اشتراک سے زیادہ سے زیادہ تقافتی سرگرمیوں کے انعقاد کے مواقع میسرآئنیگے ،زندہ دلان لاہور کے سامنے ملک بھر کی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا۔اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹ اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ فنون لطیفہ کے تمام شعبوں کی ترویج وترقی پائیدار اور خوبصورت معاشرہ کی ضامن ہے۔ایم اویو میں دونوں کے اداروں کا باہمی تعاون سے فائدہ اٹھانے کا اعادہ کیا گیا۔
لاہور آرٹس کونسل الحمراءاور والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط
Nov 11, 2020 | 16:44