سپیکرچودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد آئین پاکستان کے مطابق فصلوں کی امدادی قیمتیں صوبوں کے اختیار میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کسان کو مضبوط کرنے سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگئی۔ پنجاب اسمبلی نے گزشتہ روز گندم کی دوہزار روپے امدادی قیمت مقرر کرنے کی منظوری آئین کے مطابق کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور کسان کو مضبوط کئے بغیر ہم زراعت کے شعبہ میں ترقی نہیں کر سکتے۔