سکولوں میں خواتین استادوں کے بچوں کے لیے ڈے کیر سنٹرز بنانے پر کام کیا جارہا ہے: صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض

 صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض نے  اپنے دفتر میں خواتین اساتذہ کے ایک وفد سے ملاقات کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ محکمہ WDDکی جانب سے تمام سکولوں میں خواتین استادوں کے بچوں کی مناسب دیکھ بھال اور نگہداشت کے لیے ڈے کیر سنٹرز بنانے پر کام کیا جارہا ہے۔ہمارا فوکس اس بات پر ہے کہ زیادہ سے زیادہ ملازمت پیشہ خواتین کو ڈیکیرز کی سہولت فراہم کرکے معاشی ترقی میں شامل کیا جائے اس سے نہ صرف عورتیں معاشی طور پر مستحکم ہورہی ہیں بلکہ ان کی معاشرتی حیثیت کو اب معاشرہ بھی قبول کرنے کے لیے تیار ہوچکا ہے۔گھر سے باہر کام کرنے والی خواتین کو بچوں کی دیکھ بھال کا ہمیشہ سے ہی مسلہ رہا ہے اسی لیے حکومت تعلیم یافتہ خواتین کی معیشت کے میدانوں میں حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے مسائل کے حل پر سنجیدگی سے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ابھی حالیہ میں ہی محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ نے نیب آفس لاہور اور رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں بھی خواتین افسران اور ریسرچر کے بچوں کے لیے ڈے کیر سنٹرز بنائے ہیں۔ہر گزرتے ہوئے لمحے کے ساتھ ڈے کیر سنٹرز کی ڈیمانڈ بڑھتی جارہی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن