انجمن معذوراں نصیر آبا دکی بلوچستان کی نومنتخب قیادت کے حق میں ریلی

ڈیرہ مرادجمالی (نصیراحمد مستوئی) انجمن معذوران نصیرآباد کے زیراہتمام ضلعی صدرثناء اللہ بنگلزئی کی قیادت میں وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، سردار عبدالرحمان کھیتران، صوبائی وزرا ء حاجی محمد خان لہڑی، میر سکندر خان عمرانی بی اے پی کے رہنما وسابق صوبائی وزیرمیر عبدالغفور لہڑی اور ایم پی اے ثناء بلوچ کے حق میں معذوران کی جانب سے ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء  ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے بس اڈہ سے ہوتے ہوئے مزدور چوک قومی شاہراہ کا گشت کرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے پہنچ کرصوبائی حکومت کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔

ای پیپر دی نیشن