پشین ( آئی این پی) بلو چستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ نئی صوبائی حکومت میں بلوچستان سمیت پشتون بیلٹ کے تمام اضلاع کی تمام احساس محرومیاں ختم ہونگے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار ملے گا تعلیم ، صحت، سمیت تمام اداروں کو فعال بناکر عوام کے بنیادی مسائل انکی دہلز پر حل کرینگے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بی اے پی کے مرکزی رہنماء اسفندیارخان کاکڑ ملک محمد غوث پانیزئی کے ہمراہ پشین کا دورہ کیا اور دورہ پشین کے دوران بلوچستان عوامی پارٹی ضلع پشین کے صدر حاجی شمس اللہ اور جنرل سیکرٹری حیات اللہ ترین کی قیادت میں ملنے والے پارٹی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی پشین کے کارکنوں کی بڑی تعداد میں موجود تھے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں بلکہ پارٹی اسی طرح مکمل طورپر متحد اور پارٹی میں تمام تر فیصلے مشاورت سے کئے جارہے ہیں۔