ایس پی سریاب کی خدمات کا اعتراف‘ تعریفی سند سے نوازا گیا

 کوئٹہ (اے پی پی) آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے ہلال شجاعت نے ایس پی سریاب ڈویژن اخلا ق اللہ تارڑ کو ا ن کی شاندار کارکردگی پر تعریفی سند عطا کی۔ ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے ڈاکٹر امیر الدین مری کے اندھے قتل کا سراغ لگایا اور ایک دن کے اندر قاتل کو گرفتار کیا۔ پولیس کے ان اقدامات پر میڈیکل برادری نے اطمینا ن کا اظہار کیا اور پولیس کی پیشہ ورانہ کار کر دگی کو سراہا۔ عام پبلک نے بھی کوئٹہ پولیس کی شاندار کارکر دگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔آئی جی پولیس بلوچستان نے اس موقع پر کہا کہ تھانہ کلچر کو عوام کی خدمت کر کے تبدیل کیا جائے گا۔ اب لوگوں کی ایف آئی آر فوری درج ہوتی ہے۔ میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنایا گیا ہے۔ قبضہ گروپوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے اور کوئٹہ سے ان گروپوں کا خاتمہ کیا گیاہے۔ ہوائی فائرنگ کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔ بلوچستان پولیس کا عہد ہے کہ عوامی خدمت کے ذریعے عوام کا دل جیتا جائے۔

ای پیپر دی نیشن