گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)چیئرمین قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پروفیسر سید محمود غزنوی اور پروفیسر عدنان فیصل نے کہا ہے کہ آج معاشرہ میں انسانوں کو مشکلات درپیش ہیں ان کا حل سیرت النبیؐ پر عمل میں ہے ۔ضلعی کمیٹی کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاہم اپنے پیارے آقا ؐ کے اصولوں کو اپنا کر بہترین معاشرہ کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔قومی امن کمیٹی پنجاب کے صدر پروفیسر عدنان فیصل نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں ضروری ہے کہ ہم ملکر ملک سے فرقہ واریت کے خاتمہ کے لیے کام کریں۔ضلعی چیئرمین قومی امن کمیٹی محمد لطیف مغل نے کہا ہے کہ میں اور میرے تمام ساتھی ملک و ملت کے لیے اور اپنے شہر میں تمام مذاہب کو ساتھ ملاکر چلیں گے اور ان شا ء اللہ شہر کے امن کو بحال کریں گے وائس چیئرمین صابر حسین علوی نے کہا کہ ملک میں امن و امان بھائی چارہ اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔ سیرت کانفرنس کے دیگر مقررین نے کہاہم سب نے ایک دوسرے کو تحفظ فراہم کرناور پاکستان کے دشمن کو ناکام بنانا ہے جبکہ پاک فوج کا در پیش اندرونی بیرونی اور سرحدی مسائل کے مقابلہ کیلئے ہر محاذ پر ساتھ دینا ہے۔پروگرام کے اختتام پر عہدیداران میں نوٹیفیکیشن تقسیم کیے گئے کانفرنس میں رانا غلام رسول، دلدار احمد ناصر، چوہدری امجد ذیلدار، ریاست وڑائچ، نئیرمرتضیٰ لون ، ڈاکٹر عابد چوہدری ، میاںشفیق برکت، محمد طارق حیدر ، خالد محمود بٹ، مولانا عاصم مخدوم ، علی رضا نقوی ، فراز احمد پونیہ ، چوہدری فقیر اللہ ، رانا عمران ، ساجد خان سابق ایم پی اے رضوان بیگ اور دیگر بھی شریک تھے۔
انسانوں کو درپیش مشکلات کا حل سیرت النبیؐ پر عمل ہے:محمود غزنوی
Nov 11, 2021