نوشہرہ ورکاں:مسیحی نوجوان کو لڑکی کے بھائی نے مراسم کے شبے میں قتل کیا

نوشہرہ ورکاں( نامہ نگار) نواحی گاؤں ساگو بھاگو سے گزشتہ دنوں قتل ہونے والے  20سالہ نوجوان  ولیم مسیح کے قاتل کو  پولیس نے گرفتار کر لیا جس نے اقرار جرم کر لیا۔مقتول ولیم کی چند روز بعد شادی تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں ساگو بھاگو کے رہائشی20سالہ ولیم کی نعش جس پر تشدد اور گولیوں کے نشانات تھے دو روز قبل ملی۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے  بھجوا کرتفتیش شروع کر دی تھی اور  مقتول کے والد عاشق مسیح کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔ذرائع کے مطابق مقتول ولیم کے گاؤں  میں لڑکی سے ناجائز مراسم تھے اور لڑکی کے  بھائی کرن مسیح نے اسے بلایا اور ویرانے میں لے جا  تشدد اور سر میں  فائر مار کر قتل کرنے کے بعد نعش سیم نالہ میں پھینک دی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن