اقوام متحدہ کے نامزد افراد کو سزاؤں کا معاملہ  بھارتی پراپیگنڈا گمراہ کن‘ سی ٹی ڈی پنجاب

Nov 11, 2021

لاہور (نامہ نگار)اقوام متحدہ کے دہشت گردی کے حوالے سے نامزد کردہ کچھ افرادکی سزاؤں کے بارے میں بھارتی میڈیا رپورٹس پر سی ٹی ڈی پنجاب کے ترجمان نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ ہندوستانی میڈیا رپورٹس غیرذمہ دارانہ، گمراہ کن اور حقائق کے لحاظ سے غلط ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ 6 نومبر 2021 کو معزز ہائی کورٹ کی طرف سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا۔ بھارتی میڈیا نے 6 نومبر 2021 کو رپورٹ کیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے ہفتے کے روز ایک ٹرائل کورٹ کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے جماعت الدعوہ (جے یو ڈی) کے چھ سینئر رہنماؤں کو بری کر دیا۔ حقیقت یہ ہے کہ 6 نومبر 2021 کو معزز ہائی کورٹ کی طرف سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا۔
بھارتی پراپیگنڈا

مزیدخبریں