اسلام آباد (خبر نگار) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 554 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 8 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 443 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 20 فیصد پر آ گئی۔ کیسز میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ پاکستان بھر میں کرونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 566 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 78 ہزار 114 ہو چکی ہے ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کرونا وائرس کے 22 ہزار 958 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 167 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 26 ہزار 590 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا وائرس کے مزید 46 ہزار 128 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 2 کروڑ 12 لاکھ 31 ہزار 524 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 لاکھ 3 ہزار 72 افراد کو کرونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کل 11 کروڑ 48 لاکھ 91 ہزار 170 کرونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 4 کروڑ 59 لاکھ 86 ہزار 932 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔
کرونا