گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)عالمی مبلغ اور مفکر اسلام صاحبزادہ سلطان احمدعلی نے کہا ہے کہ بزرگان دین کی کاوشوں سے برصغیر پاک و ہند میں اسلام پھیلابلا شبہ اس خطہ میں مسلمانوں کی اصلاح اورمدد میں ہمارے اسلاف کا کلیدی کردار یاد گار ہے مگر ہم نے اس مذہب کو عملی زندگیوں سے دور کر دیا ہمیں محبت اور روا داری کا جو درس دیا گیا اسے ہم نے پس پشت ڈال دیا جس کے باعث دنیا میں بے سکونی کا راج ہے اگر ہم ااپنا سکون اور وقار واپس لانا چاہتے ہیں تو اپنے اسلاف کے فلسفہ کے سمجھتے ہوئے محبت اور رواداری کو فروغ دینا ہو گا ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے جی میگنولیا ٹاون میں حاجی تاجدین کے سالا نہ ختم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرپروفیسر اکرم ورک،سابق صدر چیمبر سعید تاج،حاجی وحیدودیگر نے بھی حاجی تاج دین کی دینی خدمات پر مفصل گفتگو کی تقریب کے آخر میں ملکی سلامتی کی خصوصی دعا بھی کی گئی۔
بزرگان دین کی کاوشوں سے برصغیر پاک و ہند میں اسلام پھیلا:سلطان احمدعلی
Nov 11, 2021